نیو یا ر ک 4 فر وری ( ایجنسیز) نیویارک کے وال ہیلا میں تیز رفتار میٹرو نارتھ ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا جب کہ ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 5 مسافر بھی ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں ایک درجن سے
زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر طبی ادمداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں میڑو ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔